Live Covid 2019

وفاقی وزیر مذہبی امور کی شب برات پر بڑے اجماعات سے گریز اور گھر میں عبادت کی اپیل

تمام عالم انسانیت اس وبا کو ٹالنے کے لیے اللہ سے رجوع کرے، نور الحق قادری

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نے قوم سے اپیل کی ہے کہ شب برات اہتمام کے ساتھ منائی جائے تاہم احتیاطی تدابیر کو بھی ملحوظ خاطر رکھا جائے،

نور الحق قادری نے کہا کہ عوام بڑے اجماعات سے گریز کریں اور گھروں میں ذکر اذکار اور عبادات کا اہتمام کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ شب برات فضیلتوں اور رحمتوں والی رات ہے، اس بابرکت رات میں کورونا کی وباسے بچاؤ کے لیے اللہ تعالی کے حضور خصوصی دعائیں مانگی جائیں۔

وزیر مذہبی امور نے کہا کہ تمام عالم انسانیت اس وبا کو ٹالنے کے لیے اللہ سے رجوع کرے۔