شوہر نے علامات چھپا کر حاملہ بیوی کو بھی کورونا کا شکار بنادیا
نیویارک سے تعلق رکھنے والے اس شخص نے علامات چھپائی تاکہ بچے کی پیدائش کے وقت وہ بیوی کے ساتھ ہسپتال میں رہ سکے۔
ہوسکتا ہے کہ یقین کرنا مشکل ہو مگر دنیا میں متعدد افراد ایسے ہیں جو نئے نوول کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کا شکار ہونے کے بعد اسے چھپانے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں، جو صرف ان کی صحت کے لیے ہی نقصان دہ نہیں بلکہ دیگر افراد کے لیے بھی خطرناک ہوتا ہے۔
ایسا ہی کچھ امریکی شہر نیویارک میں دیکھنے میں آیا، جہاں ایک شخص نے کورونا وائرس کی علامات کو ہسپتال کے عملے سے چھپا کر رکھا تاکہ وہ حاملہ بیوی کے ساتھ میٹرنٹی وارڈ میں رہ سکے۔