Live Covid 2019
سکھر قرنطینہ سینٹر سے مزید 32 زائرین کو گھر بھیج دیا گیا
ان زائرین کا تعلق کراچی، ڈگری، میرپور خاص، حیدر آباد اور نواب شاہ سے ہے۔
سکھر قرنطینہ سینٹر میں مقیم زائرین میں سے مزید 32 زائرین کو ان کے ٹیسٹ منفی آنے اور ڈاکٹروں کی ٹیم کی جانب سے نارمل قرار دیئے جانے کے بعد قرنطینہ انتظامیہ نے ان کے گھروں کو جانے کی اجازت دے دی۔
کراچی، ڈگری، میرپور خاص، حیدر آباد اور نواب شاہ سے تعلق رکھنے والے ان زائرین کو گاڑیوں کے ذریعے پولیس اور رینجرز کی سیکیورٹی میں ان کے شہروں کی طرف روانہ کردیا ہے۔