Live Covid 2019

ڈیرہ غازی خان میں قرنطینہ میں رکھے گئے 600افراد صحتیاب

پنجاب حکومت نے کورونا کے مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز اور عملے کے لیے اسپیشل رسک الاؤنس کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان میں قرنطینہ میں رکھے گئے 800افراد میں سے 600 کے ٹیسٹ کلیئر ہو گئے ہیں اور انہیں گھر روانہ کردیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کی کیمپ جیل میں 100بسرٓتروں کا ہسپتال فوری طور پر بنا رہے ہیں اور تمام جیلوں میں اسکریننگ کا عمل بھی شروع کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سول ایوی ایشن کو لکھ رہے ہیں کہ وہ اپنے عملے کی خود اسکریننگ کریں یا وہ اپنے عملے کی فہرست فراہم کریں تاکہ پنجاب حکومت ان کی اسکریننگ کر سکے کیونکہ ان کا دیگر لوگوں سے مسلسل رابطہ رہا ہے۔

عثمان بزدار نے بتایا کہ ڈیرہ غازی خان میں جن 800افراد کو قرنطینیہ میں رکھا گیا تھا، ان میں سے 600 کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور ہماری انتظامیہ انہیں گھر واپس پہنچا کر آئے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز سمیت تمام محکمہ صحت کے عملے کے لیے اسپیشل رسک الاؤنس کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلی خبر یہاں پڑھیں۔