Live Covid 2019

مردان کی یوسی منگا میں 39 افراد میں کورونا ٹیسٹ مثبت

یہ وہی یوسی ہے جہاں پاکستان میں کورونا وائرس کے مریض کی پہلی موت سامنے آئی تھی۔

خیبرپختونخوا کے علاقے مردان کی جس یوسی میں کورونا وائرس سے ملک میں پہلی ہلاکت سامنے آئی تھی وہاں مزید 39 افراد میں اس عالمی وبا کی تشخیص ہوگئی۔

اس حوالے سے وزیر صحت خیبرپختونخوا تیمور جھگڑا نے ٹوئٹ میں لکھا کہ مردان کی یوسی منگا جہاں پاکستان کی پہلی کورونا وائرس کی موت ہوئی تھی اور لاک ڈاؤن کیا گیا تھا وہاں 46 افراد کے ٹیسٹ میں سے 39 کے نتائج مثبت آئے جبکہ 4 کے نتائج مسترد ہوئے۔