Live Covid 2019
شہباز شریف کا کورونا وائرس کی صورت حال کے پیش نظر واپسی کا فیصلہ
بطور سیاسی شخصیت اور اپوزیشن لیڈر کے آج وطن واپسی کےلیے روانہ ہو رہاہوں، شہباز شریف
پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر ملک واپسی کا فیصلہ کرلیا۔
شہباز شریف نے ویڈیو بیان میں کہا کہ کورونا وائرس نے دنیا بھر اور پاکستان میں تباہی مچا رکھی ہے، اللہ تعالی تمام پاکستانی ماؤں، بہنوں، بیٹیوں اور بزرگوں کو کورونا وائرس سے دور رکھے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فضائی حدود بند ہو رہی تھی تو بڑے بھائی کے مشورے کے بعد وطن واپس آ رہا ہوں۔
شہبازشریف نے کہا کہ بطور سیاسی شخصیت اور اپوزیشن لیڈر کے آج وطن واپسی کےلیے روانہ ہو رہاہوں۔
تفصیل یہاں پڑھیں۔