پی ایس ایل کے لاہور میں بقیہ میچ بھی شائقین کے بغیر کروانے کا فیصلہ
یہ فیصلہ ایونٹ میں شریک افراد کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے، پی سی بی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے حکومت پنجاب کی سفارش پر ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے لاہور میں شیڈول بقیہ میچ قذافی اسٹیڈیم کے بند دروازوں میں منعقد کروانے کا اعلان کردیا۔
پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ ایونٹ میں شریک افراد کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔