قلندرز تیسری فتح کے ساتھ تیسرے نمبر پر
پشاور زلمی کی جانب سے دیا گیا 188 رنز کا ہدف لاہور قلندرز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میزبان قلندرز شان دار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل تیسری فتح کے بعد قیمتی پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر آگئے۔
پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حیدر علی اور شعیب ملک کی سنچری شراکت کی بدولت 187 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا جو آسان ہدف نہ تھا جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر 50 رنز کی شراکت کے بعد آؤٹ ہوئے جس کے بعد فخر زمان نے ذمہ دارنہ اننگز کھیل کر کرس لِن کے ساتھ 96 رنز کی شراکت کی، دونوں بلے بازوں نے نصف سنچریاں بھی بنائیں۔
فخر زمان کے آؤٹ ہونے کے بعد محمد حفیظ اور بین ڈنک بھی جلدی آؤٹ ہوئے لیکن سمیت پٹیل اور ڈیوڈ ویزے نے مزید وکٹیں گرنے نہیں دیں اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد چھکا لگا کر میچ جیت لیا۔