صحت

اجوائن کھانے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟

کچن میں موجود چند چیزیں ضرور ایسی ہوتی ہیں جو چند کلو وزن کم کرنے میں مدد دے سکتی ہیں۔

پیٹ باہر نکل رہا ہو تو وہ دیکھنے میں کسی کو اچھا نہیں لگتا اور جو فرد اس کا شکار ہو اس کی پریشانی قابل فہم ہوتی ہے۔

تاہم یہ بھی حقیقت ہے کہ توند کی چربی کو گھلانا کوئی آسان کام نہیں ہوتا۔

تاہم کچن میں موجود چند چیزیں ضرور ایسی ہوتی ہیں جو چند کلو وزن کم کرنے میں مدد دے سکتی ہیں۔

جسمانی وزن میں کمی کے لیے اپنی غذائی کیلوریز کو جلائی جانے والی کیلوریز سے کم رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے مگر یہ بھی کوئی آسان کام نہیں ہوتا۔

اسی طرح ورزش، صحت مند طرز زندگی اور متوازن غذا اس مقصد کے حصول میں مدد دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں: توند کی چربی گھٹانے کے لیے بہترین مشروبات

تاہم گھر میں موجود ایک مصالحے کا روزانہ استعمال کرکے بھی آپ کافی حد تک یہ مقصد حاصل کرسکتے ہیں اور وہ ہے اجوائن۔

اپنے منفرد ذائقے اور مہک کی بدولت یہ مصالحہ لگ بھگ ہر گھر کے کچن میں موجود ہوتا ہے جو کہ جسم کو بدہضمی سے نجات دلانے میں مدد دیتا ہے۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ 2 طریقوں سے اس سے جسمانی وزن یا توند میں بھی کمی لائی جاسکتی ہے؟

ایک طریقہ کار کے تحت ایک کھانے کے چمچ اجوائن کے بیجوں کو ایک لیٹر پانی میں ابالیں اور اسے دن بھر پینا عادت بنائیں۔

اجوائن نظام ہاضمہ کو بہتر جبکہ خوراک کے جذب ہونے میں مدد دینے والا مصالحہ ہے جس سے چربی ذخیرہ ہونے کا امکان کم ہوجاتا ہے اور توند میں تیزی سے کمی آتی ہے۔

اسی طرح ناشتے سے آدھے گھنٹے پہلے ایک چھوٹا چمچ اجوائن کو چبانا توند سے نجات میں مدد دیتا ہے۔

ایسا کرنے سے جسم کو ناشتے کے ساتھ ساتھ رات کے کھانے کو ہضم کرنے میں مدد ملتی ہے جبکہ میٹابولزم کی رفتار بھی بڑھتی ہے جس سے چربی تیزی سے اور موثر طریقے سے گھلتی ہے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔