مہوش حیات کے بعد فلم ساز خاتون کا بھی خواتین کے ٹوائلٹ میں گندگی پر برہمی کا اظہار
کچھ دن قبل مہوش حیات نے بھی کراچی ایئرپورٹ پر خواتین کے ٹوائلٹ استعمال کرنے کا ہولناک تجربہ بیان کیا تھا۔
کچھ دن قبل اداکارہ مہوش حیات نے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے ایئرپورٹ پر خواتین کا ٹوائلٹ استعمال کرنے کے بعد وہاں کی گندگی کے حوالے سے ٹوئٹ کی تھی۔
مہوش حیات نے 24 جنوری کو اپنی ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ ’بدقسمتی سے انہیں کراچی ایئرپورٹ پر خواتین کے بیت الخلا استعمال کرنے کا اتفاق ہوا اور وہ خواتین واش روم میں گندگی اور تعفن دیکھ کر شدید حیران رہ گئیں‘۔
اداکارہ نے ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ انہوں نے خواتین کے واش روم میں انتہائی گندگی اور بدبو کا سامنا کیا اور تو اور انہیں وہاں کاکروچ بھی دکھائی دیے۔