کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے لوگوں کے عجیب و غریب اقدامات
اس وائرس کے حوالے سے عام لوگوں میں اس حوالے سے بہت زیادہ تشویش بھی پائی جاتی ہے۔
چین میں کورونا وائرس کی نئی قسم بہت تیزی سے پھیل رہی ہے اور اب تک 6 ہزار کے قریب افراد اس سے متاثر جبکہ 132 اموات ہوچکی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ عام لوگوں میں اس حوالے سے بہت زیادہ تشویش بھی پائی جاتی ہے جبکہ فضائی کمپنیوں کے جانب سے احتیاطی تدابیر کی جارہی ہیں۔
رائٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں چند پروازوں کے مسافروں کو گرم کھانے، کمبل، اخبارات دینے سے انکار کیا جارہا ہے تاکہ فضائی عملے اور مسافروں کو اس وائرس سے بچایا جاسکے۔