'میرے پاس تم ہو' کا سیکوئل بھی آسکتا ہے، خلیل الرحمٰن قمر
ہمایوں سعید، عائزہ خان اور عدنان صدیقی کے ڈرامے نے پاکستانی ٹیلی ویژن انڈسٹری میں نئی تاریخ رقم کردی۔
پاکستان کے نامور مصنف خلیل الرحمٰن قمر نے اپنے کیریئر میں کئی کامیاب ڈراموں کی کہانیاں تحریر کی تاہم ان کے ڈرامے 'میرے پاس تم ہو' نے پاکستانی ٹیلی ویژن انڈسٹری میں نئی تاریخ رقم کردی۔
ویسے تو اس ڈرامے نے اب تک مداحوں کو خوب محظوظ کیا تاہم 25 جنوری 2020 کو سامنے آئی اس ڈرامے کی آخری قسط کو جہاں کچھ افراد نے پسند کیا وہیں متعدد افراد نے اسے تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔
جبکہ کئی مداحوں کے لیے اس ڈرامے کا آخر مایوس کن رہا کیوں کہ یہ ڈرامے کے مرکزی کردار 'دانش' کے انتقال پر ختم ہوا۔
مزید پڑھیں: 'میرے پاس تم ہو کی آخر قسط 25 جنوری کو ہی نشر ہوگی'
خیال رہے کہ 'میرے پاس تم ہو' میں دانش کا کردار ہمایوں سعید، مہوش کا کردار عائزہ خان اور شہوار کا کردار عدنان صدیقی نے نبھایا۔