دیوسائی نیشنل پارک اور مقامی افراد میں ریچھ کے حوالے سے تنازع
ریچھوں کی یہ قسم پاکستان کے علاوہ نارتھ امریکا میں پائی جاتی ہے اور پاکستان میں اس کا مسکن دیوسائی کے میدان اور پہاڑ ہیں
دیوسائی نیشنل پارک دنیا کے خوبصورت اور بلند ترین سطح مرتفع (highest plateaus) میں سے ایک ہے۔ یہ ٹری لائن سے اوپر سطح سمندر سے 13 ہزار 500 فٹ بلند اور 3 لاکھ 58 ہزار 400 ہیکٹرز پر مشتمل ہے۔
دیوسائی کو دنیا کی چھت اور لینڈ آف جائینٹز ‘land of the giants’ بھی کہا جاتا ہے۔ نانگا پربت کے برفیلے پہاڑ، شفاف ندی نالے، مچھلیاں، پرندے، سیکڑوں اقسام کے پودے (150 کے قریب ادویاتی پودے) اور کہیں کہیں بکری اور بھیڑ دیکھ کر دیوسائی پر جنت کا گماں ہونے لگتا ہے۔