شوہر نے شوبز چھوڑنے کا کہا نہ اداکاری چھوڑی ہے، سعدیہ امام
شوبز چھوڑنے کی خبریں مخالفین چلا رہے ہیں، میرے شوہر میری اداکاری کے سب سے بڑے سپورٹر ہیں، معروف اداکارہ
ماضی کی مقبول اداکاراؤں میں شمار ہونے والی اداکارہ سعدیہ امام نے طویل عرصے سے اداکاری سے دور رہنے اور شوبز کو چھوڑنے کی خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اداکاری نہیں چھوڑی۔
متعدد شوبز ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پر کئی دن سے یہ خبریں گردش میں تھیں کہ معروف اداکارہ سعدیہ امام نے شوہر کے کہنے پر شوبز کو خیر باد کہہ دیا۔
وائرل ہونے والی خبروں میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ اداکارہ کے شوہر نہیں چاہتے ہیں کہ وہ دوبارہ شوبز میں جائیں، اس لیے انہوں نے شوبز سے دوری اختیار کرلی۔
تاہم اب اداکارہ نے کہا ہے کہ انہوں نے شوبز کو خیرباد کہنے کا اعلان نہیں کیا۔