انڈر 19 ورلڈ کپ سے متعلق چند دلچسپ معلومات
ان مقابلوں میں کچھ ایسے کھلاڑی بھی شریک ہوئے جو پیدا تو کسی اور ملک میں ہوئے مگر انہوں نے کرکٹ کسی اور ملک کے لیے کھیلی۔
اس سال کرکٹ شائقین محدود اوورز کے عالمی مقابلوں کی بہار دیکھنے کے لیے تیار ہوجائیں۔ ایک طرف آسٹریلیا کے میدانوں میں مردوں اور خواتین کی ٹیمیں ٹی20 کے عالمی خطاب کے لیے ایک دوسرے کے مدِمقابل ہوں گی تو دوسری طرف نوجوان مرد کھلاڑی جنوبی افریقہ میں اگلے 3 ہفتے تک جاری رہنے والے 50 اوورز کے مقابلوں میں انڈر 19 کا عالمی اعزاز پانے کی خاطر ایک دوسرے کو پچھاڑنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔
رینبو نیشن پکارا جانے والا جنوبی افریقہ 22 سالوں بعد ایک بار پھر انڈر 19 ورلڈ کپ کے مقابلوں کی میزبانی کر رہا ہے۔ انڈر 19 مقابلوں کا یہ 13واں ایڈیشن ہے جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی چھتری تلے منعقد ہونے والا 12واں ایڈیشن ہے۔ آئی سی سی ہر 2 برس بعد ان مقابلوں کا انعقاد کرواتا ہے۔