غلطی کرنے سے بہتر ہے کہ ’علاوہ‘ اور ’سوا‘ کا فرق جان لیا جائے
ممکن ہےکہ چودھری نثار کی طرح 15، 20 سال بعد کچھ اورلوگ بھی تصحیح کرلیں، اور عدالت کو معزَز کہنے والے اسے معزِز کہنے لگیں
’پُراسراریت‘ کی ترکیب اردو میں داخل کردی گئی ہے لیکن مہمل ہے، یہ اور بات کہ مفہوم واضح ہوجاتا ہے۔ اس کی جگہ ’سرّیت‘ ہونا چاہیے، لیکن شاید یہ پڑھے لکھے لوگوں کے لیے بھی مشکل ہوگیا ہے، چنانچہ ’پُراسراریت‘ سے کام چلایا جارہا ہے۔