ریلیز سے قبل ’زندگی تماشا‘ کا ٹریلر یوٹیوب سے ہٹادیا گیا
سماجی مسائل کو اجاگر کرتی پاکستانی فلم کو رواں ماہ 24 جنوری 2020 کو ریلیز کرنے کیا جائے گا۔
نامور ہدایت کار اور اداکار سرمد کھوسٹ کی فلم 'زندگی تماشا' کو ریلیز کرنے سے 3 ہفتے قبل ہی اس کا ٹریلر یوٹیوب سے ہٹادیا گیا۔
’زندگی تماشا‘ کا ٹریلر گزشتہ برس 30 ستمبر کو ریلیز کیا گیا تھا جس نے دیکھتے ہی دھوم مچادی تھی۔
مختصر دورانیے کے ٹریلر سامنے آنے کے بعد ہی فلم کی کہانی اور موضوع پر تنقید کی جانے لگی تھی، تاہم فلم ریلیز سے قبل ہی عالمی ایوارڈ جیتنے میں کامیاب گئی تھی۔
’زندگی تماشا‘ کو جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں ہونے والے عالمی فلم فیسٹیول میں پیش کیا گیا تھا، جہاں اسے ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: 'زندگی تماشا' کا پہلا ٹریلر سامنے آگیا
’زندگی تماشا‘ کو بوسان فلم فیسٹیول کے سب سے اعلیٰ فلمی ایوارڈ ’کم جیسوئک‘ ایوارڈ سے نوازا گیا تھا، اسے یہ ایوارڈ بھارتی فلم ’ ’مارکیٹ‘ کے ساتھ مشترکہ طور پر دیا گیا تھا۔