شہروز اور سائرہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں
دونوں اداکاروں نے 2012 میں شادی کی تھی اور دونوں کے ہاں یٹی کی دلادت بھی ہوئی۔
2 دن قبل ہی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین کی شادی کی خبروں نے شائقین کو خوش کردیا تھا لیکن اب ایک جوڑے کی علیحدگی کی خبریں میڈیا پر آرہی ہیں۔
میڈیا پر ایک خبر زیر گردش ہے کہ شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی شہروز سبزواری اور سائرہ شہزور نے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے۔
خبریں ہیں کہ شہروز سبزواری اور سائرہ شہروز نے طلاق کا فیصلہ کرلیا تاہم دونوں اداکاروں نے باقاعدہ طور پر اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا۔
شوبز ویب سائٹ ’ری ویو اٹ پی کے‘ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ شہروز سبزواری نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ اب اپنی اہلیہ کے ساتھ نہیں رہتے اور انہوں نے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے۔