انٹرویو نہ دینے پر صحافی نے سیاستدان کے ساتھ اسکینڈل بنایا، ریما خان
شوبزمیں کم عمری میں آئی تھی،صحافیوں نے اس کا فائدہ اٹھایااور شان کے خلاف باتیں کرنے کے لیے اکسا کرخبریں بنائیں، اداکارہ
لولی وڈ کی ماضی کی مقبول اداکارہ ریما نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں ان کا ایک سیاستدان کے ساتھ اسکینڈل بنایا گیا جو جھوٹ پر مبنی تھا۔
ریما خان کے مطابق سیاستدان کے ساتھ جھوٹا اسکینڈل بنائے جانے پر انہیں بہت تکلیف ہوئی، وہ آج بھی اس اسکینڈل کو سوچ کر افسردہ ہو جاتی ہیں۔
ریما نے ماضی میں بنائے گئے اس اسکینڈل کا اگرچہ ذکر کیا، تاہم انہوں نے اس سیاستدان کا نام لینے سے گریز کیا جن کے ساتھ ان کا جھوٹا اسکینڈل بنایا گیا تھا۔
’انڈیپینڈنٹ اردو‘ کو دیے گئے انٹرویو میں اداکارہ ریما نے دعویٰ کیا کہ مذکورہ اسکینڈل جھوٹا تھا اور وہ ایک صحافی نے بنایا تھا۔