اقرا عزیز اور یاسر حسین شادی کے بندھن میں بندھ گئے
نکاح کی تقریب دوپہر میں منعقد ہوئی جس میں شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
پاکستان کی نامور اداکارہ اقرا عزیز اور اداکار یاسر حسین نے شادی کر کے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کردیا۔
ان دونوں کی شادی کی تقریبات کا آغاز رواں ماہ 25 تاریخ سے مایوں کی رسم کے ساتھ ہوا۔
جس کے بعد ان کی مہندی کی تقریب بھی شاندار انداز میں منعقد ہوئی، جس میں شوبز سے تعلق رکھنے والی کئی نامور شخصیات نے شرکت کی۔
اقرا عزیز نے اپنے مایوں اور مہندی میں زرد رنگ کا لباس زیب تن کیا تھا اور مداح یہ دیکھنے کے لیے بےتاب تھے کہ اداکارہ اپنی بارات میں کس طرح تیار ہونے جارہی ہیں۔
اور اب اقرا اور یاسر کی بارات کی تقریب کی ویڈیو اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر سامنے آگئیں۔
اقرا عزیز نے اپنی بارات میں سرخ رنگ کا لہنگا زیب تن کیا جس پر سرخ رنگ سے ہی خوبصورت کام کیا گیا۔