لائف اسٹائل ماہرہ خان سال کی چوتھی اور دہائی کی تیسری پرکشش خاتون قرار اس فہرست میں پہلی پوزیشن عالیہ بھٹ نے حاصل کی جبکہ دپیکا پڈوکون دہائی کی پرکشش خاتون بنیں۔ انٹرٹینمنٹ ڈیسک ویسے تو دنیا کے سب سے بڑے براعظم ایشیا میں خوبصورت، پرکشش اور جاذب نظر خواتین کی کمی نہیں ہے۔البتہ برطانوی جریدے کی جانب سے تیار کی گئی ایک فہرست میں ایشیا کی 50 پرکشش خواتین میں چند پاکستانی خواتین کو بھی شامل کیا گیا ہے جس میں سپراسٹار ماہرہ خان کا نام سب سے آگے رہا۔ ’ایسٹرن آئی‘ نامی شوبز میگزین کی جانب سے رواں سال کی ایشیا کی 50 پرکشش خواتین کی فہرست جاری کی گئی جبکہ اس دہائی کی 50 پرکشش خواتین کی فہرست بھی سامنے آئی ہے۔فہرست مرتب کرنے والے ایڈیٹر اسجد نظیر نے اپنی ٹوئٹ میں ایشیا کی 5 پرکشش خواتین کے نام دیے، جن میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان چوتھے نمبر پر ہیں۔ انہوں نے اس دہائی کی 5 پرکشش خواتین کے نام بھی بتائے اور اس فہرست میں ماہرہ تیسری پوزیشن لینے میں کامیاب ہوئی۔ ایشیا کی پرکشش خواتین کا انتخاب، عوام کے ووٹوں، ان کی کارکردگی اور میڈیا کوریج سمیت دیگر چیزوں کی بنیاد پر کیا گیا۔سال کی 10 پرکشش خواتین10- پریانکا چوپڑا بولی وڈ کے بعد ہولی وڈ میں بھی سب کو اپنا دیوانہ بنانے والی پریانکا چوپڑا نے اس فہرست میں آخری پوزیشن حاصل کی۔اداکارہ کی آخری ریلیز فلم 'دی اسکائے از پنک' کو دنیا بھر میں پسند کیا گیا۔ فوٹو" انسٹاگرام 9- مہوش حیاترواں سال تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی مہوش حیات بھی اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئیں۔انہوں نے رواں سال چھلاوا نامی فلم میں کام کیا جبکہ فلم 'باجی' میں ایک آئٹم سانگ کا بھی حصہ بنیں جو انٹرنیٹ پر کافی مقبول رہا۔ فوٹو: انسٹاگرام 8- نیا شرمانیا شرما کا شمار بھارتی ٹیلی ویژن کی مقبول اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے، وہ ’عشق میں مرجاواں، میری درگا، کالی، یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے اور خطروں کے کھلاڑی‘ جیسے شوز کا حصہ بن چکی ہیں۔ فوٹو: انسٹاگرام 7- شیوانگی جوشی’پیار تونے کیا کیا، بے انتہا، یہ ہے عاشقی اور یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘ جیسے بھارتی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی بھارتی ٹی وی اداکارہ شیوانگی نے خوبصورتی میں کئی اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑا۔ فوٹو: انسٹاگرام 6- کترینہ کیفبولی وڈ میں بار بی ڈول اور لوگوں کو اپنا دیوانہ بنانے والی اداکارہ کترینہ کیف کو اس بار ایشیا کی 6 ویں جاذب نظر خاتون قرار دیا گیا۔کترینہ رواں سال سلمان خان کے ہمراہ فلم 'بھارت' میں جلوہ گر ہوئیں اور اس وقت وہ اپنی فلم 'سوریاونشی' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ فوٹو: انسٹاگرام 5- سربھی چاندنا'سنجیونی' اور 'عشق باز' جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی سربھی چاندنا نے اس فہرست میں 5ویں پوزیشن حاصل کرکے سب کو حیران کردیا۔ فوٹو: انسٹاگرام 4- ماہرہ خانپاکستان کی نامور اداکارہ ماہرہ خان اس فہرست میں کئی خواتین کو پیچھے چھوڑتی ہوئی چوتھی پوزیشن پر آئیں۔وہ رواں سال 'سپراسٹار' اور 'پرے ہٹ لو' جیسے فلموں کا حصہ بنی جبکہ پیرس فیشن ویک میں بھی جلوہ گر ہوئیں۔ فوٹو: انسٹاگرام 3- حنا خانبھارتی اداکارہ، ڈانسر اور ماڈل حنا خان کو اس بار ایشیا کی 10 پرکشش خواتین میں سے تیسرے نمبر پر رکھا گیا۔ فوٹو: انسٹاگرام 2- دپیکا پڈوکونکروڑوں دلوں پر راج کرنے والی دپیکا پڈوکون گزشتہ سال اس فہرست میں پہلی پوزیشن پر تھی البتہ اس بار اداکارہ کو دوسری پوزیشن ملی۔دپیکا اس وقت اپنی فلم 'چھاپاک' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ فوٹو: انسٹاگرام 1- عالیہ بھٹاداکارہ عالیہ بھٹ نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے سب کو حیران کردیا، عالیہ نے رواں سال 'گلی بوائے' جیسی کامیاب فلم میں کام کیا جو آسکر کی دوڑ کے لیے بھی منتخب کی گئی۔ فوٹو: انسٹاگرام دہائی کی 10 پرکشش خواتین10- سونم کپوراگر دہائی کی بات کی جائے تو 50 پرکشش خواتین میں سونم کپور نے 10ویں پوزیشن حاصل کی، نیرجا جیسی فلم کے لیے نیشنل ایوارڈ حاصل کرنے والی سونم کپور رواں برس کانز فلم فیسٹیول کا بھی حصہ بنی تھی۔ فوٹو: انسٹاگرام 9- نیا شرمااس سال کی 10 پرکشش خواتین کی فہرست میں جگہ بنانے کے بعد بھارتی اداکارہ نیا شرما دہائی کی 10 پرکشش خواتین میں جگہ بنانے میں بھی کامیاب ہوئیں۔ فوٹو: انسٹاگرام 8- انوشکا شیٹھیبہوبالی جیسی فلم میں بہترین اداکاری کرنے والی بھارتی اداکارہ انوشکا شیٹھی اس فہرست میں پہلی مرتبہ جگہ بنانے میں کامیاب ہوئیں۔ فوٹو: انسٹاگرام 7- عالیہ بھٹجہاں عالیہ بھٹ نے سال کی پرکشش خاتون ہونے وال اعزاز اپنے نام کیا وہیں دہائی میں وہ پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں ناکام رہیں۔ فوٹو: انسٹاگرام 6- فریڈا پنٹوہولی وڈ اداکارہ فریڈا پنٹو کو بھی متعدد ووٹوں کے ساتھ اس فہرست میں چھٹی پوزیشن ملی، وہ سلم ڈاگ ملینیئر جیسی بولی وڈ فلم میں بھی کام کرچکی ہیں جسے آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ فوٹو: انسٹاگرام 5- درشتی دھامیدرشتی دھامی کو گزشتہ ایک دہائی میں پانچویں پرکشش خاتون قرار دیا گیا ہے۔ فوٹو: انسٹاگرام 4- کترینہ کیفاپنے رقص کے ذریعے لوگوں کو اپنا دیوانہ بنانے والی اداکارہ کترینہ کیف کو دہائی کی چوتھی جاذب نظر خاتون قرار دیا گیا۔ فوٹو: انسٹاگرام 3- ماہرہ خانپاکستان کی نامور اداکارہ ماہرہ خان دہائی کی تیسری پرکشش خاتون بننے میں کامیاب رہیں۔ فوٹو: انسٹاگرام 2- پریانکا چوپڑابولی وڈ و ہولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اس فہرست میں دوستی پوزیشن حاصل کی۔ فوٹو: انسٹاگرام 1- دپیکا پڈوکوندپیکا پڈوکون کو اس دہائی کی سب سے پرکشش خاتون قرار دیا گیا، وہ گزشتہ کئی سالوں سے ایشیا کی سب سے خوبصورت خاتون ہونے کا اعزاز حاصل کرتی آرہی ہیں۔ فوٹو: انسٹاگرام