کمزور سے بہادر بننے والی خوبرو چینی لڑکی ’مولان‘
قدیم چین کی تاریخ پر مبنی جنگجو خاتون کی زندگی پر بنی ہولی وڈ فلم کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔
آنے والی ہولی وڈ کی لائیو ایکشن فلم ’مولان‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا، جسے دیکھتے ہی لوگ دنگ رہ گئے۔
تقریبا ڈھائی منٹ دورانیے کے ٹریلر میں چینی اداکارہ لیو یفائے کی ابتدائی زندگی سمیت ان کی جانب سے خاندان اور اپنی ریاست کی حفاظت کے لیے جنگجو کا روپ دھارنے کو بھی دکھایا گیا ہے۔
’مولان‘ فلم دراصل 1998 میں ریلیز ہونے والی فلم ’مولان‘ کا ریمیک ہے اور یہ فلم چین کی جنگجو خاتون کی بہادری کے گرد گھومتی ہے۔
ڈزنی اسٹوڈیو نے فلم بنانے کا اعلان 2016 میں کیا تھا، تاہم ڈزنی اسٹوڈیو کو فلم کی ہیروئن ڈھونڈنے میں سخت مشکلات درپیش آئیں۔
یہ بھی پڑھیں: پانچ براعظموں میں تلاش کے بعد ہولی وڈ فلم کی ہیروئن مل گئی
ڈزنی اسٹوڈیو نے ہیروئن کو دنیا کے پانچ بر اعظموں اور ایک ہزار لڑکیوں کے اوڈیشن کے بعد چینی اداکارہ لیو یفائے کو مرکزی کردار کے لیے منتخب کیا تھا۔