اداکارہ کی ہدایت کار کے خلاف جنسی ہراساں کرنے کی شکایت درج
فرانس کی نامور اداکارہ اڈیل ہینیل نے رواں ماہ ہدایت کار کرسٹوف پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا۔
فرانس کی کامیاب اداکارہ اڈیل ہینیل نے رواں ماہ نامور ہدایت کار کرسٹوف روجیا پر ان کی نوجوانی میں جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے پوری فرانس کی فلمی دنیا کو حیران کردیا تھا اور اب اداکارہ نے ان کے خلاف پولیس میں شکایت بھی درج کروا دی۔
انڈیپینڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق اڈیل ہینیل نے پولیس میں درج کردہ شکایت میں ہدایت کار کرسٹوف پر الزام لگایا کہ ہدایت کار نے انہیں اس وقت جنسی طور پر ہراساں کیا جب ان کی عمر 12 سے 15 سال تھی۔