اگر آپ ’کڑھائی‘ کی جگہ ’کڑاہی‘ بنائیں تو زیادہ مزہ آئے گا!
عربی کےالفاظ میں ہمزہ آخرمیں آتا ہے جیسے دعاء، سماء۔ تاہم عربی الفاظ جب اردو میں آئیں تو ان میں ہمزہ لگانا ضروری نہیں
گزشتہ دنوں کراچی پر بھی ٹڈی دل کا حملہ ہوا تو سندھ کے وزیرِ زراعت نے مشورہ دیا کہ لوگ ٹڈیاں پکڑ کر ان کی بریانی بنائیں، کڑاہی بنا کر کھائیں۔ امید ہے کہ انہوں نے خود بھی اس پر عمل کیا ہوگا۔ لیکن لطیفہ یہ ہوا کہ بیشتر اخبارات نے کڑاہی کو ’کڑھائی‘ لکھا۔
ایک اخبار نے درمیان کی راہ نکالی اور ’کڑائی‘ لکھ دیا۔ ہم نے اپنے ساتھی سے پوچھا کہ جب کڑھائی لکھا ہے تو اس کے ساتھ ’سلائی‘ بھی لکھا جائے، کیونکہ عموماً سلائی، کڑھائی ایک ساتھ آتے ہیں، اور ’کڑاہی‘ کا کوئی تعلق ’کڑھائی‘ سے نہیں ہے۔