آسکر سے پہلے ’لال کبوتر‘ ایک اور ایوارڈ جیتنے میں کامیاب
رواں برس مارچ میں ریلیز ہونے والی فلم نے ایک ہی سال میں تیسرا عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔
رواں برس مارچ میں ریلیز ہونے والی ایکشن کامیڈی فلم ’لال کبوتر‘ ایک اور عالمی ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔
’لال کبوتر‘ کو کینیڈا کے شہر ’وینکور‘ میں ہونے والے ’انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول‘ میں بہترین فیچر فلم 2019 کا ایوارڈ دیا گیا۔
اس ایوارڈ سے قبل ’لال کبوتر‘ دو ایوارڈز جیت چکی ہے جب کہ اسے دنیا کے سب سے معتبر فلمی اعزاز ’آسکر ایوارڈ‘ کے لیے بھی پاکستان کی جانب سے منتخب کیا جا چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 'لال کبوتر' کے ہیرو کے نام بین الاقوامی فیسٹیول میں بڑا اعزاز
’لال کبوتر‘ نے رواں برس سب سے پہلے امریکی دارالحکومت ’واشنگٹن ڈی سی‘ میں ہونے والے فلم فیسٹیول میں ایوارڈ جیتا تھا۔