Live JUI Azadi March

مولانا فضل الرحمٰن چکدرہ میں مظاہرین سے ملاقات کریں گے

مولانا فضل الرحمٰن سوات میں رات گزاریں گے اور چکدرہ واپسی پر شرکا سے خطاب کریں گے،سینئر پارٹی رہنما

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینئر پارٹی رہنما کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن احتجاج میں شریک کارکنوں سے ملاقات کے لیے خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر کے علاقے چکدرہ کا دورہ کریں گے۔

سینئر پارٹی رہنما نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے سوات میں رات گزاری تھی اور واپسی پر چکدرہ میں شرکا سے خطاب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے دورے کی تیاریاں کرلی گئیں ہیں۔