Live JUI Azadi March

2020 بہت دور ہے 2019 میں انتخابات ہوتے دیکھ رہا ہوں، مولانا فضل الرحمٰن

حکومت کمزور ہورہی اور لرز رہی ہے، ہم اب بھی لوگوں کے جذبات کی نمائندگی کرتے ہوئے احتجاج میں ہیں، سربراہ جے یو آئی

جمیعت علمائے اسلام (ف) کی جانب سے آزادی مارچ ختم کرنے کے بعد ملک کی اہم شاہراہوں پر دھرنا دے دیا گیا۔

اس صورتحال میں مولانا فضل الرحمٰن نے گجرات کے چوہدری برادران سے ملاقات کی جنہوں نے ’حقیقی اپوزیشن رہنما‘ بن کر ابھرنے پر جے یو آئی سربراہ کو سراہا۔

تاہم مولانا فضل الرحمٰن نے وزیراعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ انہیں رواں سال انتخابات ہوتے نظر آرہے ہیں۔

ملاقات کے بعد صحافیون سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ ’2020 کو بہت دور ہے میں 2019 میں انتخابات ہوتے دیکھ رہا ہوں‘۔

انہوں نے ایک مرتبہ پھر اپنا دعویٰ دہراتے ہوئے کہا کہ حکومت کمزور ہورہی اور لرز رہی ہے، ہم اب بھی لوگوں کے جذبات کی نمائندگی کرتے ہوئے احتجاج میں ہیں‘۔