سوئس کمپنی کی بنائی گئی واحد گھڑی 4 ارب روپے میں فروخت
دنیا کی مہنگی ترین گھڑیاں بنانے والی 180 سالہ پرانی کمپنی کی جانب سے بنائی گئی گھڑی کو 2 ڈائل ہیں۔
یورپی ملک سوئٹرزلینڈ کی مہنگی اور دیدہ زیب گھڑیاں بنانے والی 180 سالہ پرانی کمپنی ’پیٹک فلپ‘ کی ایک گھڑی ریکارڈ قیمت میں فروخت ہوگئی۔
’پیٹک فلپ‘ کمپنی کو 1839 میں بنایا گیا تھا اور اس کمپنی نے ملکہ برطانیہ سمیت کئی اہم عالمی سیاسی و سماجی رہنماؤں سمیت شوبز و اسپورٹس شخصیات کے لیے خصوصی گھڑیاں بھی بنائیں۔
ماضی میں بھی اس کمپنی کی بنائی گئی گھڑیاں ریکارڈ قیمت پر فروخت ہوئی ہیں، تاہم پہلی بار اس کمپنی کی گھڑی ’جی 6300‘ 3 کروڑ 10 لاکھ امریکی ڈالر میں فروخت ہوئی ہے۔