امریکی ماہرین خاموش موذی مرض کے نام سے پہچانے جانے والے مرض ’ایڈز‘ کا سبب بننے والے ایک نئے وائرس کا پتہ لگانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
ایڈز کا سبب بننے والے وائرس ’ہیومن امیون ڈفیسٹی وائرس‘ (ایچ آئی وی) کے پھیلنے میں اہم کردار ادا کرنے والے نئے وائرس کو ماہرین اہم پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔
گزشتہ 19 سال میں یہ پہلا موقع ہے کہ ماہرین موذی مرض کا باعث بننے والے ایک نئے وائرس کا سراغ لگانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
سائنس جرنل ’جیڈس‘ کی رپورٹ کے مطابق دوا ساز کمپنی ’ایبٹ‘ کے ماہرین نے امریکا کے ماہرین سے مل کر بلڈ ٹیسٹ کے ذریعے ایچ آئی وی کے پیدا ہونے والے ایک نئے وائرس کا پتہ لگایا ہے۔