Live JUI Azadi March
جے یو آئی کا آزادی مارچ کے دوران سیرت النبی ﷺ کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان
سردی اور بارش کے باوجودمولانا فضل الرحمٰن نے 12ربیع الاول کوآزادی مارچ کے دوران سیرت النبی ﷺ کانفرنس کرنےکا اعلان کیا۔
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ایف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے اسلام میں خراب موسم، بارش اور سردی بڑھ جانے کے باوجود حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے 12 ربیع الاول کو آزادی مارچ کے دوران ہی عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سیرت النبی ﷺ کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔
پارٹی کے مجلس شوریٰ اور کمیٹی کی جانب سے چوہدری پرویز الاہی سے ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمٰن نے اعلان کیا کہ بروز اتوار 12 ربیع الاول کو آزادی مارچ کے دوران ہی سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔
سیرت النبی ﷺ کانفرنس نے جے یو آئی کے اہم رہنماؤں سمیت دیگر علما خطاب کریں گے۔