'مشن پرواز' کے بعد فخر عالم اب کیا کرنے جارہے ہیں؟
پاکستانی اداکار نے اپنے کامیاب مشن کے ایک سال مکمل ہونے پر اس پر لکھی کتاب کی رونمائی کردی۔
پاکستانی گلوکار، اداکار اور میزبان فخر عالم کو دنیا کا چکر مکمل کیے ابھی صرف ایک ہی سال مکمل ہوا ہے اور اب انہوں نے اس مشن پر کتاب بھی لانچ کردی۔
فخر عالم نے اپنے اس ’مشن پرواز‘ کے حوالے سے ڈان کو بتایا تھا کہ میں نے 28 دنوں میں دنیا بھر میں گھومنے کا منصوبہ بنایا ہے اور اس منصوبے کا نام ’مشن پرواز‘ رکھا گیا ہے، اس سفر کے دوران میں دنیا بھر کے 30 ایئرپورٹس سے جہاز اڑاؤں گا۔
مزید پڑھیں: فخر عالم دنیا کا چکر مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی
یاد رہے کہ گزشتہ سال ‘مشن پرواز’ کا آغاز فخر عالم نے 10 اکتوبر کو امریکی ریاست فلوریڈا کے چھوٹے سے شہر ‘واٹرز’ سے کیا تھا اور وہ 16 اکتوبر کی صبح دبئی کے ایئرپورٹ پر پہنچے تھے۔