دی مومنٹ نامی تصویر پر چین سے تعلق رکھنے والے یونگ چنگ باﺅ نے وائلڈ لائف فوٹو گرافر آف دی ائیر 2019 کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔
اس تصویر (نیچے دیکھ سکتے ہیں) میں تبتی لومڑی نے اپنے شکار کو لگ بھگ پھانس لیا ہے اور مارموٹ کے تاثرات لگ بھگ انسانوں جیسے ہیں۔
ججز پینل کے مطابق فوٹوگرافی کے لحاظ سے یہ بہت مثالی لمحہ ہے، دونوں جانوروں کے تاثرات کی شدت اور انداز کے ساتھ پنچوں کی پوزیشن نے اس کا توازن مثالی بنادیا ہے۔
وائلڈ لائف فوٹوگرافر آف دی ائیر کا ایک بین الاقوامی مقابلہ ہے جو لندن کے نیچرل ہسٹری میوزیم کی جانب سے منعقد کرایا جاتا ہے۔
اس سال مقابلے کے لیے سو ممالک سے 48 ہزار انٹریز بھیجی گئیں اور 19 کیٹیگریز ونرکا ناموں کا اعلان کیا گیا، جبکہ ایک سو تصاویر کو نیچرل ہسٹری میوزیم میں نمائش کے لیے رکھا جائے گا اور پھر برطانیہ، امریکا اور آسٹریلیا میں متعدد مقامات پر بھی ان کی نمائش ہوگی۔
دی مومنٹ