بچوں کو بگاڑنے والی والدین کی عادات
کیا کبھی آپ نے یا آپ کے والدین نے اس بات پر غور کیا ہے کہ وہ کون سی خاندانی عادتیں ہیں جن سے بچے بگڑتے ہیں؟
سلمان نے ہوش سنبھالتے ہی اپنی والدہ کو اپنی دادی اور ابو سے جھوٹ بولتے اور بہانے بناتے سنا۔
پھر اس نے اپنے ابو کو دادی سے جھوٹ بولتے اور بہانے بنا کر پیسے لیتے، تنگ کرتے اور جھگڑے کرتے دیکھا۔
پھر یہی والدین سلمان کو 'سچائی ہی نجات' ہے، 'مر جاؤ لیکن جھوٹ نہ بولو' جیسے جملے بولتے تو سلمان حیران ہوتا اور سچ ہی اہم ہے تو پھر یہ جھوٹ اور بہانے کیسے؟
وہ حیران ہوتا، سوچتا اور پھر پریشان ہوتا کہ یہ سب کچھ کیا ہے؟
یہ الجھن ذہن سے دل اور پھر اس کے عمل میں ڈھل گئی۔
آغاز میں وہ اسکول کا کام نہ کرتا اور اسکول میں جھوٹ بولتا کہ ’ٹیچر میری طبعیت خراب ہو گئی تھی، اس لیے کام نہیں کر سکا۔
پھر وہ ٹیسٹ میں فیل ہوا تو گھر میں بتایا کہ بہترین نمبروں سے پاس ہو گیا ہوں، امی کے پرس سے پیسے چوری کرکے یہ بول دیتا کہ 'مجھے تو نہیں معلوم'