'5 سال کی عمر میں رشتہ دار نے جنسی ہراساں کیا'
واقعے کے بعد خودکشی کرنے کے خیالات نے ذہن میں جنم لے لیا، نادیہ حسین
برطانوی ٹی وی شیف اور نامور میزبان نادیہ حسین نے انکشاف کیا کہ انہیں بچپن میں رشتہ دار نے جنسی طور پر ہراساں کیا تھا۔
ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق دی گریٹ بریٹش بیک آف شو کی فاتح نادیہ حسین نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کے رشتہ دار نے انہیں 5 سال کی عمر میں جنسی ہراساں کیا جب وہ اپنی فیملی کے ساتھ بنگلہ دیش میں زندگی گزار رہی تھیں۔
34 سالہ نادیہ حسین کے مطابق اس واقعے کے بعد وہ پینک اٹیکس (گھبراہٹ کے دورے) پڑتے تھے جبکہ خودکشی کرنے جیسے خیالات نے بھی ان کے ذہن میں جنم لیا، وہ پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر (پی ٹی ایس ڈی) کا شکار ہوچکی تھی۔