چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ، پاک بحریہ کے نام
دفاعی چمپیئن پاک بحریہ نے مجموعی طورپر 88 تمغے حاصل کیے، سندھ اور پاک فضائیہ نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔
پاک بحریہ کی ٹیم نے پانچویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن شوٹنگ چمپیئن شپ 2019 میں سب سے زیادہ 88میڈلز حاصل کرکے اپنے نام کرلیا جبکہ سندھ کی ٹیم دوسرے نمبر پر رہی۔
پانچویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ 2019 کی اختتامی تقریب پاکستان نیوی شوٹنگ رینج، پی این ایس بہادر کراچی میں ہوئی جس کے مہمان خصوصی کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی تھے۔
چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ 2019 میں پاک بحریہ کے علاوہ پاک فضائیہ، سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخواہ، ہائر ایجوکیشن کمیشن، واپڈا، فیڈرل رائفل ایسوسی ایشن، اے ایس ایف، سندھ رینجرز اور سندھ پولیس کی ٹیموں نے بھی حصہ لیا۔اور ایک ہفتے جاری رہنے والے ان مقابلوں میں400 شوٹرز نے حصہ لیا۔