تو اس کا جواب ہے کہ وہ ایک بار پھر لوگوں کے لیے چائے بنانے کا کام کرنے لگے ہیں۔
سما ٹی وی کے پروگرام (11 ستمبر کو نشر ہوا) میں یہ انکشاف سامنے آیا تھا اور ارشد خان نے بتایا 'میں نے دوسروں کے لیے چائے بنانا اس لیے شروع کی کیونکہ یہ میری شناخت ہے'۔
انہوں نے بتایا کہ وہ ماڈلنگ اور اداکاری کے کیرئیر کے باوجود چائے فروخت کرنے واپس آئے ہیں اور وہ اس کام کو کبھی نہیں چھوڑیں گے۔
درحقیقت وہ چائے کے کاروبار کو آگے بڑھانے کے لیے چائے کیفے کھولنا چاہتے ہیں جس کے لیے وہ فی الحال اچھی شراکت دار کو تلاش کررہے ہیں۔
انہوں نے بتایا پہلے وہ جس ڈھابے میں کام کرتے تھے اور ابھی جہاں یہ کام کررہے ہیں، وہ ان کی ملکیت نہیں اور وہ اسی لیے اپنا چائے کیفے کھولنا چاہتے ہیں تاکہ اپنی تیار کردہ چائے فروخت کرسکیں۔
پروگرام کے دوران انہوں نے بتایا کہ وہ ایک زیرتکمیل فلم ' 24 آورز' میں پاک فوج کے آفس میں ایک ایجنٹ کا مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جو رواں سال دسمبر میں ریلیز ہوگی۔
ایک موقع پر ان سے پوچھا گیا کہ اچھی چائے بنانے کا طریقہ کیا ہے تو انہوں نے اس کے جواب میں کہا کہ یہ ان کا راز ہے جو وہ شیئر نہیں کرسکتے۔