آریانا گرانڈے کا نامور فیشن برانڈ کے خلاف ایک کروڑ ڈالر کا ہرجانہ
گلوکارہ نے فوریور 21 نامی برانڈ پر الزام لگایا کہ انہوں نے ہمشکل ماڈل کو اشتہار میں سائن کیا جبکہ گانے کی نقل بھی کی۔
امریکی گلوکارہ آریانا گرانڈے نے مقبول فیشن برانڈ فوریور 21 کے خلاف اشتہار میں ہمشکل ماڈل کا استعمال کرنے پر ایک کروڑ ڈالر کا ہرجانہ دائر کردیا۔
ہولی وڈ لائف کی رپورٹ کے مطابق گلوکارہ نے فیشن برانڈ پر الزام لگایا کہ وہ اپنے سامان کو بیچنے کے لیے ان کی مقبولیت کا استعمال کررہے ہیں۔