مرغے نے عدالتی جنگ جیت لی
دنیا بھر میں دیہی علاقوں میں بسنے والے افراد علی الصبح مرغوں کی جانب سے بانگ (اذان) دیے جانے کی فطرت سے واقف ہوں گے اور کچھ دیہاتی لوگ تو مرغوں کی بانگ سے ہی نیند سے بیدار ہوتے ہیں۔
تاہم دنیا میں کچھ ایسے افراد بھی موجود ہیں جو مرغوں کی جانب سے علی الصبح دی جانے والی بانگ سے بیزار بھی ہیں اور وہ مرغوں کی ایسی فطرتی عادت کو اپنی نیند میں خلل تصور کرتے ہیں۔
ایسا ہی کچھ فرانس کے ایک جوڑے کو بھی محسوس ہوا اور انہوں نے علی الصبح بانگ دینے والے مرغے کے خلاف عدالت میں کیس کردیا۔
تاہم عدالت نے چند سماعتوں اور وکلاء کے درمیان زبردست بحث کے بعد انسانوں کے بجائے مرغے کے حق میں فیصلہ دے کر فطرت میں مداخلت نہیں کی۔
خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق فرانس کے ایک معمر جوڑے نے ایک مرغے اور اس کے مالکان پر محض اس لیے کیس کردیا تھا کہ مرغا علی الصبح بانگ دیتا تھا جس سے ان کی نیند خراب ہوتی تھی۔