عامر لیاقت اور عدنان سمیع کے درمیان ٹوئٹر پر شدید لفظی جنگ
عدنان سمیع خان کے پاکستان مخالف متنازع ٹوئیٹ پر عامر لیاقت حسین کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا۔
تحریک انصاف کے رہنما اور معروف اینکر عامر لیاقت حسین اور پاکستان چھوڑ کر بھارتی شہریت حاصل کرنے والے گلوکار عدنان سمیع خان کے درمیان ٹوئٹر پر لفظی جنگ چھڑ گئی ہے۔
عدنان سمیع خان اکثر ٹوئٹر پر پاکستان مخالف متنازع ٹوئیٹس کرتے رہتے ہیں اور ایسے ہی ایک ٹوئیٹ پر عامر لیاقت حسین کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا۔
عدانان سمیع نے پاکستان کی حراست میں رہنے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے حوالے سے ایک متنازع ٹوئیٹ کیا تھا 'ہاں وہ گیا، ایف 16 کو گرایا، ایک کپ چائے کا پیا اور واپس آکر ویر چکر حاصل کرلیا، زبردست'۔