تھائی لینڈ کے بادشاہ نے خوبرو خاتون محافظ کو اعلیٰ شاہی عہدہ دیدیا
بادشاہ نے 34 سالہ میجر جنرل خاتون کو اعلیٰ عہدہ دینے سے قبل اپنی ایک اور باڈی گارڈ خاتون سے شادی بھی کی تھی۔
سیاحت کے لیے دنیا بھر میں معروف مختلف جزائر پر مبنی ملک تھائی لینڈ کے 67 سالہ بادشاہ نے اپنی خوبرو خاتون محافظ ملازمہ کو اعلیٰ ترین شاہی عہدہ دے کر ایک نئی تاریخ رقم کردی۔
بادشاہ ماہا وجیرالونگ کورن نے اپنی باڈی گارڈ رہنے والی 34 سالہ سنینات ونگوجری پکدے کو ابتدائی طور پر رواں برس جولائی کے آغاز میں اعلیٰ شاہی عہدے پر فائز کرنے کا اعلان کیا تھا۔
تاہم شاہی محل کی جانب سے اب سنینات ونگوجری پکدے کے عہدے پر براجمان ہونے اور ان کی سوانح عمری سے متعلق میگزین شائع کردیا۔
خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق شاہی محل کی جانب سے سنینات ونگوجری پکدے کی سوانح عمری اور ان کی نایاب تصاویر پر مشتمل میگزین کو پہلے ہی جاری کیا تھا، تاہم اس میگزین کو 26 اگست کو آن لائن کردیا گیا۔