میلانیا ٹرمپ اور کینیڈین وزیراعظم کی وائرل تصویر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہمیشہ توجہ کا مرکز بنتے ہیں مگر ان کی اہلیہ میلانیا بھی اس معاملے میں کسی سے پیچھے نہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہمیشہ ہی دنیا بھر میں میڈیا کی سرخیوں میں رہتے ہیں، جس کی وجہ ان کے اقدامات، ٹوئیٹس یا عجیب دعویٰ ہوتے ہیں مگر ان کی اہلیہ میلانیا بھی اس معاملے میں کسی سے پیچھے نہیں۔
ماضی میں مختلف میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ میلانیا اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں مگر گزشتہ سال کے آخر میں ایک انٹرویو میں امریکی خاتون اول نے کہا تھا کہ ان کی اور شوہر کی کیمسٹری بہت ملتی ہے، اور تعلقات کے حوالے سے تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔