ہائی بلڈپریشر دماغی حجم کم کرسکتا ہے، تحقیق
40 سال سے زائد عمر کے ہائی بلڈ پریشر کے شکار افراد کے دماغ، صحت مند افراد کے مقابلے میں حجم کے لحاظ سے چھوٹے ہوتے ہیں۔
بلڈ پریشر کا خیال نہ رکھنا عمر بڑھنے کے ساتھ دماغ کے سکڑنے کے خطرے کو بڑھاتا ہے جس سے مختلف ذہنی امراض لاحق ہوسکتے ہیں۔
یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔
طبی جریدے دی لانسیٹ نیورولوجی میں شائع تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ 40 سال سے زائد عمر کے ہائی بلڈ پریشر کے شکار افراد کے دماغ صحت مند افراد کے مقابلے میں حجم کے لحاظ سے چھوٹے ہوتے ہیں۔