زونگ کا فائیو جی کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ
چائنا موبائل پاکستان (سی ایم پی) یعنی زونگ نے ملک میں فائیو جی کے کامیاب تجربے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
زونگ کی جانب سے فائیو جی کے تجربے کے بعد پاکستان جنوبی ایشیا میں وہ پہلا ملک بن گیا جس نے یہ تجربہ کیا ہے۔
پاکستان سے قبل امریکا اور جنوبی کوریا سمیت دیگر ممالک کی ٹیلی کام کمپنیوں نے بھی فائیو جی کامیاب تجربے کیے ہیں، تاہم تاحال کہیں بھی اس نیٹ ورک کو عوام کے لیے متعارف نہیں کرایا گیا۔
دنیا بھر میں موجود اسمارٹ موبائل فونز بھی رواں برس کے آغاز تک فائیو جی سپورٹڈ نہیں تھیں، تاہم اب موبائل کمپنیاں ایسے فون تیار کر رہی ہیں جو اس ٹیکنالوجی کو سپورٹ کر رہی ہوں۔
امکان ہے کہ اس ٹیکنالوجی کو دنیا بھر میں آئندہ سال کے آخر یا پھر 2021 تک چند ممالک میں متعارف کرایا جائے گا۔
پاکستان نے عوامی سطح پر فور جی ٹیکنالوجی کو بھی 5 سال قبل 2014 میں متعارف کرایا تھا اور اس ٹیکنالوجی کا لائسنس بھی سب سے پہلے زونگ نے خریدا تھا۔
زونگ کو جہاں ملک میں فور جی کی سہولت فراہم کرنے کا اعزاز حاصل ہے،اب وہیں اس کمپنی نے فائیو جی کے کامیاب تجربے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔
Staying true to its mission of digitally transforming Pakistan, #Zong becomes the first to successfully test 5G in Pakistan #ZongTests5G #PakistansNo1DataNetwork pic.twitter.com/mJhgb6HNt8
کمپنی نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں بتایا کہ ’زونگ نے پاکستان میں فائیو جی کا ابتدائی کامیاب تجربہ کرلیا‘