جنسی جرائم کیس : آر کیلی کی ضمانت مسترد
گلوکار کو کم عمر لڑکیوں کے ریپ اورخواتین کو جنسی لذت کے لیے ایک سے دوسری جگہ منتقل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
امریکی عدالت نے نابالغ اور کم عمر لڑکیوں اور خواتین کو جنسی تشدد، ریپ اور جنسی لذت کے لیے ایک سے دوسری جگہ پر منتقل کرنے کے الزام میں گزشتہ ماہ گرفتار کیے گئے ایوارڈ یافتہ گلوکار، موسیقار، میوزک پروڈیوسر اور ریپر رابرٹ سلویسٹرکیلی (آر کیلی) کی ضمانت مسترد کردی۔
آر کیلی کو گزشتہ ماہ 12 جولائی کو نئے جنسی جرائم کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا اور بعد ازاں عدالت میں ان پر جنسی جرائم کے الزامات بھی عائد کیے گئے تھے۔
آر کیلی پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے انہیں 20 جولائی کو میساچوٹس کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا تھا، تاہم ان پر فرد جرم عائد نہیں کی جا سکی تھی۔
آر کیلی گزشتہ ماہ 12 جولائی سے اب تک جیل میں ہیں اور انہیں جنسی جرائم کے الزامات کے تحت ہی 3 اگست کو نیویارک کی عدالت میں پیش کیا گیا۔