بولی وڈ میں جگہ بنانے کے لیے بہت کچھ قربان کیا: نورا فتیحی
بھارت میں غیر ملکیوں کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا جاتا، میری بھی حوصلہ شکنی کی گئی، مراکشی ڈانسر
کینیڈین نژاد مراکشی بولی وڈ ڈانسر و اداکارہ نورا فتیحی نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت میں کیریئر کے ابتدائی دنوں میں غیر ملکی ہونے کی وجہ سے ان کی حوصلہ شکنی کی گئی۔
نورا فتیحی نے دعویٰ کیا کہ بولی وڈ میں کیریئر بنانے کے لیے جب وہ کینیڈاے سے بھارت منتقل ہوئیں تو انہیں سخت مشکلات پیش آئیں، ان کے ساتھ ماڈلنگ ایجنسیوں سمیت انہیں کام دینے کے لیے اوڈیشن لینے والے افراد نے بھی ان کی تضحیک کی۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق ایک ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں مراکشی نسل سے تعلق رکھنے والی کینیڈین نژاد بولی وڈ ڈانسر کا کہنا تھا کہ بھارت منتقل ہونے کے بعد انہیں ابتدائی دنوں میں سخت مشکلات برداشت کرنی پڑیں۔