'آج تک کسی خاتون نے شادی کی پیشکش نہیں کی'
بولی وڈ کی بڑی بڑی اداکاراؤں کے ساتھ تعلق رکھنے والے سلمان خان نے ذاتی زندگی سے متعلق ایک اور حیران کن انکشاف کردیا۔
بولی وڈ دبنگ اداکار 53 سالہ سلمان خان سے ان کے کیریئر میں اگر ایک سوال سب سے زیادہ پوچھا گیا تو یہ ہے کہ وہ کب اور کس سے شادی کریں گے۔
اداکار کا نام اتنے سالوں میں کئی اداکاراؤں کے ساتھ جوڑا گیا، تاہم سلمان نے اپنے ایک نئے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ اب تک کسی خاتون نے خود سے انہیں شادی کی پیشکش نہیں کی۔
فلم فیئر کو دیے ایک انٹرویو میں سلمان خان سے ان کی حال ہی میں ریلیز فلم 'بھارت' کے ایک سین کے حوالے سے سوال کیا گیا جس میں فلم کی مرکزی اداکارہ کترینہ کیف اداکار کو شادی کی پیشکش دیتی نظر آئیں۔
مزید پڑھیں: 'باپ بننا چاہتا ہوں لیکن بیوی کی خواہش نہیں'