یانیہ عامر اور یاسر حسین کے درمیان تنازع کے بعد اقرا عزیز نے انسٹاگرام سے بڑی تعداد میں اداکاروں کو ان فالو کردیا تھا، اس بارے میں سوال پر انہوں نے کہا 'میں ان سب کی جانب سے شیئر کی گئی خبریں پڑھ پڑھ کر بیزار ہوگئی تھی، میں اپنی زندگی اتنی منفی نہیں کرنا چاہتی تو میں نے سلیبرٹی پیجز کو ان فالو کردیا'۔
شادی کب کریں گے؟
کیا شادی کے بعد اقرا عزیز کا عروج پر جاتا کیرئیر سست روی کا شکار ہوجائے گا؟ اس پر انہوں نے کہا 'میں اس پر برا نہیں مناﺅں گی، میں عرصے سے بہت محنت کررہی ہوں اور اب وقت آگیا ہے کہ زندگی کی رفتار میں کمی لائی جائے'۔
دونوں کی باتوں سے ایسا محسوس ہوا کہ وہ سب کچھ پہلے ہی طے کرچکے ہیں، مگر کیا وہ جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے اور شادی خوب دھوم دھام سے ہوگئی؟ اس پر اقرا نے بتایا 'شادی جلد ہوگی، مگر ہم سادہ انداز سے شادی کرنا چاہتے ہیں جو ہمارے گھرومیں ہوگی، ہم اس کو پرتعیش نہیں بنانا چاہتے، اپنی شادی کے دن میں بس اس فکر سے آزاد رہنا چاہتی ہوں کہ لوگ ایک اداکارہ اقرا عزیز کو دیھ رہے ہیں'۔
یاسر نے اس پر کہا 'شادی پر اگر میں سنیئر فنکاروں کو مدعو کرتا ہوں، تو میں دلہا کے طر پر ایک جگہ بیٹھ کر انہیں نظرانداز نہیں کرسکتا، یہ عدم احترام ہوگا، میرا خاندان میری شادی یں شریک ہوگا اور اس دن میں بس ان کی شرکت چاہتا ہوں، بعد ازاں ہم انڈسٹری کے دوستوں کے لیے ایک تقریب کا انعقاد کریں گے'۔
انہوں نے مزید کہا 'ہم ایک شادی پر بہت زیادہ خرچہ کیوں کریں، اپنی شادی پر میں یہ مثال قائم کرنا چاہتا ہوں کہ ہم پرتعیش اور مہنگی شادی کے خواہشمند نہیں، قریبی دوستوں اور گھروانوں کے ساتھ شادی بھی کافی ہوتی ہے'۔
جب ان سے مستقبل کے بارے میں سوال کرتے ہوئے پوچھا گیا کہ ان کے لیے شہرت اہم ہے یا دولت، تو یاسر نے جواب دیا 'دولت، شہرت میرے لیے کوئی معنی نہیں رکھتی، میں اچھا کام کرنا چاہتا ہوں اور اس سے کمانا چاہتا ہوں'۔
اقرا عزیز نے اس کا جواب یہ دیا 'کوئی بھی نہیں، میں ایک اچھی نجی زندگی چاہتی ہوں، میں شادی کرنا چاہتی ہوں'۔
انگلش میں مکمل انٹرویو اس لنک پر جاکر پڑھیں