بریسٹ کینسر کے علاج کا سب سے آسان اور سستا طریقہ دریافت
نئے طریقہ علاج سے کم آمدنی اور غریب ممالک کی خواتین کو سب سے زیادہ فائدہ ہوگا۔ ماہرین
امریکی ماہرین نے بریسٹ کینسر کے علاج کے لیے ایک نیا اور سب سے آسان اور سستا طریقہ دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
امریکی یونیورسٹی ’جانز ہاپکنز‘ کے ماہرین نے بریسٹ کینسر کے علاج کے لیے کولڈ ڈرنکس سمیت دیگر مشروبات میں استعمال ہونے والے کاربن ڈائی آکسائڈ گیس کو استعمال کرکے علاج کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سائنس جرنل ’پلوس ون‘ میں شائع رپورٹ کے مطابق جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایک ایسا آلہ تیار کیا ہے جس میں کاربن ڈائی آکسائڈ کی بھاری مقدار موجود ہوتی ہے اور یہ آلہ بریسٹ کینسر کے ٹیومر کو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
ماہرین کے مطابق ان کی جانب سے تیار کیے گئے آلے سے بریسٹ کینسر کے ٹیومر ختم نہیں ہوتے بلکہ ٹیومر جم جاتے ہیں جو آہستہ آہستہ خود بخود ختم ہوجاتے ہیں۔