لائف اسٹائل شادی کرنے کے باوجود ملی سائرس کو ’بیوی‘ بننا پسند نہیں مخالف جنس کے فرد سے شادی تو کرلی، تاہم لفظ بیوی پسند نہیں اور نہ میں روایتی اہلیہ بننا چاہتی ہوں، گلوکارہ انٹرٹینمنٹ ڈیسک مائلی سائرس اور لیام ہیمس ورتھ نے دسمبر 2018 میں شادی کی تھی—فوٹو: اے پی عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ، لکھاری و موسیقار 26 سالہ مائلی سائرس نے دسمبر 2018 میں اپنے مداحوں کو اس وقت حیران کردیا تھا جب انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے ہولی وڈ اداکار لیام ہیمس ورتھ سے خفیہ شادی کو تسلیم کیا تھا۔مائلی سائرس اپنی مفرد اسٹائل پرفارمنس کی وجہ سے دنیا بھر کے کروڑوں نوجوانوں کی پسندیدہ ترین گلوکارہ ہیں، ساتھ ہی وہ خواتین اور خصوصی طور پر نوجوان لڑکیوں کی آئیڈل بھی ہیں۔ مائلی سائرس کو اپنے نیم عریاں فیشن اور پرفارمنس کی وجہ سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔یہی نہیں بلکہ مائلی سائرس کو متنازع جنسی رجحانات کے باعث بھی تنقید برداشت کرنا پڑتی ہے۔مائلی سائرس کو اگرچہ جنسی رجحانات کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، تاہم انہوں نے کبھی اس معاملے پر کھل کر بات نہیں لیکن اب پہلی بار انہوں نے اس حوالے سے کھل کر بات کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ وہ جنسی رجحانات کے حوالے سے کافی پیچیدہ ہیں۔ فیشن میگزین ’ایلے‘ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں 26 سالہ مائلی سائرس نے اعتراف کیا کہ وہ ایسے جنسی رجحانات رکھتی ہیں جن پر لوگوں کو فوری طور پر یقین نہیں ہوتا۔ پہلی بار گلوکارہ نے کھل کر جنسی رجحانات پر بات کی—فوٹو: انسٹاگرام گلوکارہ و موسیقار کا کہنا تھا کہ یہ بات کتنی عجیب ہے کہ انہوں نے ایک مرد سے شادی کی ہے، تاہم اب بھی وہ جنسی طور پر خواتین کی جانب زیادہ مائل ہوتی ہیں۔یہ بھی پڑھیں: امریکی گلوکارہ مائلی سائرس نے بھی خفیہ شادی کرلیانٹرویو کے دوران ملی سائرس نے خود کو مخالف جنس میں دلچسپی رکھنے والی خاتون قرار دیا، تاہم ساتھ ہی کہا کہ ہم جنس افراد بھی ان کے لیے کشش رکھتے ہیں۔انہوں نے شادی اور جنسی رجحانات پر بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ اس وقت ہم ایک ایسی دنیا میں رہ رہے ہیں جہاں پر لوگ کسی دوسرے کو ان کے ہر طرح کے رویوں اور رجحان کی وجہ سے قبول نہیں کرتے۔ لیام ہیمس ورتھ اور مائلی سائرس کے درمیان ایک دہائی قبل تعلقات استوار ہوئے تھے—فوٹو: انسٹاگرام انہوں نے اپنے شوہر لیام ہیمس ورتھ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے شخص ہیں جو ہر حال میں ان کی مدد کرتے ہیں اور مشکل حالات میں ان کا ساتھ دیتے ہیں۔مزید پرھیں: مائلی سائرس کو ہجوم میں ہراساں کیے جانے کا واقعہمائلی سائرس کے مطابق شوہر کے بترین رویے اور ساتھ کی وجہ سے وہ عام روایتی بیوی جیسی زندگی نہیں گزار رہی ہیں اور انہیں ویسے بھی ’بیوی‘ لفظ پسند نہیں اور نہ ہی وہ روایتی اہلیہ بننا چاہتی ہیں۔ مائلی سائرس نے واضح کیا کہ وہ اگرچہ انہوں نے جنس مخالف سے شادی کی ہے اور وہ اسی رجحان کی جانب ہی راغب ہیں، تاہم اس کے باوجود نہ جانے کیوں وہ خواتین کی طرح پر مائل ہوتی ہیں۔خیال رہے کہ 26 سالہ گلوکارہ مائلی سائرس اور 29 سالہ ہولی وڈ اداکار لیام ہیمس ورتھ نے اگرچہ گزشتہ برس دسمبر میں شادی کی تھی، تاہم دونوں کے درمیان ایک دہائی سے تعلقات تھے اور دونوں نے 2012 میں منگنی بھی کرلی تھی۔تاہم بعد ازاں دونوں میں اختلافات بڑھ گئے تھے جس کے بعد دونوں نے منگنی بھی ختم کرلی تھی۔ لیکن بعد میں دونوں ایک بار پھر ایک دوسرے کے قریب آئے اور 2015 میں دوبارہ منگنی کرکے جلد شادی کا اعلان کیا اور پھر 2018 میں دونوں نے اچانک شادی کرکے سب کو حیران کردیا۔ گلوکارہ کے متنازع جنسی رجحانات کی وجہ سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے—فوٹو: اسپوتنک انٹرنیشنل