ایوارڈ یافتہ گلوکار آر کیلی جنسی جرائم کے الزامات میں گرفتار
ریپ گلوکار پر کم سے کم 50 نابالغ لڑکیوں و خواتین سمیت بچوں کے جنسی استحصال کرنے کے الزامات ہیں۔
بل بورڈز اور گریمی ایوارڈ یافتہ امریکی گلوکار، موسیقار، لکھاری اور سابق باسکٹ بال کھلاڑی 52 سالہ رابرٹ سلویسٹرکیلی (آر کیلی) کو نئے جنسی جرائم کے تحت ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا۔
آر کیلی کو رواں برس دوسری بار گرفتار کیا گیا ہے، انہیں رواں برس فروری میں بھی خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے اور ریپ الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔
آر کیلی نے فروری میں 3 دن جیل میں گزارے تھے جس کے بعد انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔
آر کیلی پر پہلے ہی کم سے کم 50 نابالغ لڑکیوں اور نوجوان خواتین کو ریپ، بدترین جنسی تشدد اور بلیک میلنگ جیسے الزامات ہیں۔